گلوکارہ آئمہ بیگ نے کب کہاں اور کس سے شادی کی؟ سوشل میڈیا پر نکاح کی تصویر وائرل

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان کی نامور گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنے دیرینہ دوست زین احمد کے ساتھ رشتہ ازدواج میں بندھ کر مداحوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کر دیا۔ موسیقی کی دنیا میں اپنی سحر انگیز آواز سے لاکھوں دلوں پر راج کرنے والی آئمہ نے خاموشی سے اپنی زندگی کے نئے باب کا آغاز کیا۔

نجی ٹی وی کی ویب سائٹ کے مطابق آئمہ اور زین نے کینیڈا میں ایک سادہ مگر خوبصورت نجی تقریب میں نکاح کی سعادت حاصل کی۔ یہ جوڑا جو اس سے قبل کئی مواقع پر ایک دوسرے کے ساتھ دکھائی دیا تھا، نے سوشل میڈیا پر اپنے تعلق کا کھلے دل سے اعتراف بھی کیا تھا۔ ایک تصویر جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اس جوڑے کے نکاح کی تصدیق کرتی ہے۔ اس تصویر نے مداحوں کے جوش و خروش کو مزید بڑھا دیا ہے۔

Aima Baig Gets Married In Canada
بشکریہ ایکسپریش نیوز

آئمہ بیگ اس سے قبل اداکار شہباز شگری کے ساتھ منگنی کے بندھن میں بندھی تھیں لیکن کچھ عرصے بعد دونوں نے اپنی راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس اعلان کے بعد آئمہ اور زین کو متعدد بار ایک دوسرے کے ساتھ دیکھا گیا جس سے ان کے قریبی تعلق کے بارے میں قیاس آرائیاں شروع ہو گئی تھیں۔ اب اس نئے رشتے کے ساتھ آئمہ بیگ ایک خوبصورت سفر کی جانب گامزن ہیں۔

Related Posts