تعلقات میں بڑی تبدیلی، طالبان حکومت کا پاکستانی بائیکرز گروپ کا شاندار استقبال

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستانی بائیکرز کابل میں، فوٹو افغان میڈیا

افغانستان میں طالبان حکومت نے پاکستانی بائیکرز کا پرتپاک استقبال کیا۔

افغانستان اولمپک جنرل ڈائریکٹریٹ کی جانب سے کابل میں 16 رکنی پاکستانی بائیکرز کے اعزاز میں ایک خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس میں اولمپک کمیٹی کے سربراہ مولوی احمداللہ وثیق نے شرکت کی۔

افغان اولمپک کمیٹی کے سربراہ مولوی احمداللہ وثیق نے افغانستان کو ایک پرامن، مستحکم اور قدرتی خوبصورتیوں سے مالامال ملک قرار دیا اور مہمان بائیکرز کو خوش آمدید کہا۔

افغان اولمپک کمیٹی کے مطابق پاکستانی سیاحتی ٹیم افغانستان کے قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہونے کی غرض سے ملک میں داخل ہوئی ہے۔

افغان وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق حالیہ مہینوں میں غیرملکی سیاحوں کی آمد میں اضافہ، ملک کی بہتر سکیورٹی صورتحال کی عکاسی کرتا ہے۔

Related Posts