نیا شرما کی انتہائی بولڈ تصاویر وائرل، سوشل میڈیا صارفین کی کڑی تنقید

تازہ ترین

تازہ ترین

Fans Trolling Nia Sharma
ONLINE

مشہور بھارتی ڈرامہ ایک ہزاروں میں میری بہنا ہے سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ نیا شرما اپنے بولڈ انداز اور سوشل میڈیا پر موجودگی کے باعث اکثر خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں۔

حال ہی میں نیا شرما نے انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصاویر شیئر کیں جن میں وہ ایک پارٹی کے دوران منفرد لباس میں نظر آئیں تاہم ان تصاویر نے ان کے چاہنے والوں اور ناقدین کے درمیان ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Nia Sharma (@niasharma90)

 

یہ تصاویر ایک پرائیویٹ پارٹی کی ہیں جس میں نیا شرما کے ساتھ ٹی وی اداکارہ انکیتا لوکھنڈے اور ان کے شوہر وکی جین بھی موجود تھے۔

تصاویر میں نیا شرما نے ایک مونوکنی کے ساتھ اسکرٹ زیب تن کی ہوئی تھی اور ان کا لباس مکمل طور پر گیلا نظر آ رہا تھا۔ وہ کبھی صوفے پر لیٹی ہوئی، کبھی ریلنگ کے قریب کھڑی اور کبھی تیراکی کرتے ہوئے نظر آئیں۔ نیا نے تصاویر کے ساتھ کیپشن لکھا، بادلوں سے اوپر ۔

ایک تصویر میں نیا انکیتا کی گود میں بیٹھی ہوئی ہیں اور ان کے ساتھ وکی جین بھی خوشگوار موڈ میں موجود ہیں۔ تصاویر کا پس منظر خوبصورت وادیوں پر مشتمل ہے، جو اس منظر کو اور بھی دلکش بناتا ہے۔

اگرچہ کئی مداحوں نے نیا کی خوبصورتی اور اعتماد کو سراہا، وہیں متعدد سوشل میڈیا صارفین نے ان کے لباس پر شدید تنقید کی۔

ایک صارف نے لکھاکہ نیا کا فیشن سینس سب سے بدترین ہے۔ دوسرے نے تبصرہ کیاکہ کاش لباس تھوڑا بہتر ہوتا،ان تبصروں نے نیا شرما کے فیشن اور انداز پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

یاد رہے کہ نیا شرما حال ہی میں مشہور ریئلٹی شو لافٹر شیفس 2 میں بھی نظر آئیں جہاں انہیں معروف مزاحیہ اداکار سودیش لہری کے ساتھ جوڑا گیا۔ نیا پہلی قسط میں بھی شریک تھیں اور شائقین کے اصرار پر انہیں دوبارہ شامل کیا گیا۔

Related Posts