آنا دی آرمس نے ٹام کروز کے ساتھ ذاتی گھر میں چھٹیاں گزارنے کی وجہ بتادی

تازہ ترین

تازہ ترین

Ana de Armas breaks silence on teaming up with Tom Cruise
ONLINE

ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ آنا دی آرمس نے بالآخر ٹام کروز کے ساتھ اپنی نئی فلم پر جاری قیاس آرائیوں پر خاموشی توڑ دی ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں اداکار ایک سنسنی خیز فلم کی تیاری میں مصروف ہیں جس کی عکس بندی جلد ہی شروع ہونے والی ہے۔ فلم کا نام فی الحال ڈیپر بتایا جا رہا ہے جو ایک نفسیاتی تھرلر ہوگی تاہم فلم کے مکمل مندرجات ابھی راز میں رکھے گئے ہیں۔

باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ 37سالہ کیوبن اسپینش اداکارہ اور ٹام کروز جو 63برس کے ہو چکے ہیں، حال ہی میں امریکہ کی ریاست ورمونٹ میں وقت گزارتے ہوئے دیکھے گئے، جہاں آنا کا ذاتی گھر بھی واقع ہے۔ بعد ازاں دونوں انگلینڈ روانہ ہوئے جہاں انہوں نے شوٹنگ سے قبل ایک مختصر وقفہ گزارا۔

ذرائع کے مطابق یہ منصوبہ دونوں اداکاروں کے لیے بہت اہم ہے اور اس کی شوٹنگ کا شیڈول خاصا سخت ہوگا۔

View this post on Instagram

A post shared by India Today (@indiatoday)

 

آنا دی آرمس کا کہنا ہے کہ پہلی مرتبہ ٹام کروز کے ساتھ کام کرنے پر خوش بھی ہیں اور قدرے پریشان بھی کیونکہ انہیں اندازہ ہے کہ کروز کام کے دوران بہت زیادہ معیار اور سنجیدگی کے قائل ہیں تاہم آنا نے اس چیلنج کو قبول کر لیا ہے اور اپنی بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے تیار ہیں۔

یہ بھی بتایا کہ آنا کو ورمونٹ کا علاقہ بہت پسند ہے اور وہ وہاں خود کو تازہ دم اور پرسکون محسوس کرتی ہیں۔ اسی لیے انہوں نے ٹام کروز کو وہاں مدعو کیا اور اپنی پسندیدہ جگہوں کی سیر کرائی۔

اگرچہ دونوں نے اپنی ذاتی نوعیت کے تعلق پر کوئی باقاعدہ بیان جاری نہیں کیا تاہم ان کے درمیان بڑھتی قربت اور ایک ساتھ دیکھے جانے پر شوبز حلقوں میں چہ مگوئیاں ضرور ہو رہی ہیں۔

فلم ڈیپر کو ہالی ووڈ کے ماہرین ایک سنجیدہ اور ہائی اسٹیک تھرلر قرار دے رہے ہیں جس میں دونوں اداکاروں کے ایکشن سے بھرپور کردار متوقع ہیں۔

ٹام کروز اپنی فلموں میں اسٹنٹس خود کرنے کے لیے مشہور ہیں جبکہ آنا دی آرمس نے بھی حالیہ برسوں میں خود کو ایک ابھرتی ہوئی ایکشن ہیروئن کے طور پر منوایا ہے۔

یہ شراکت داری نہ صرف فلمی دنیا میں جوش و خروش پیدا کر رہی ہے بلکہ ناظرین بھی اس نئی جوڑی کو ایک سنجیدہ اور سنسنی خیز فلم میں ایک ساتھ دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔

Related Posts