پاکستان میں بچت اور انعام کیلئے پرائز بانڈ آج بھی ایک مقبول ذریعہ تصور کیے جاتے ہیں خاص طور پر 1500روپے والا بانڈجو نہ صرف عوام کی پہنچ میں ہے بلکہ اس کا انعامی ڈھانچہ بھی خاصا پرکشش ہے۔
اس بانڈ کی اگلی قرعہ اندازی 15اگست 2025کو فیصل آباد میں منعقد کی جائے گی جو کہ قرعہ اندازی نمبر 103 ہے۔ ملک بھر کے بانڈ ہولڈرز اس سہ ماہی ایونٹ کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں۔
پاکستان میں پرائز بانڈ مختلف مالیت میں دستیاب ہیں تاکہ ہر سطح کے سرمایہ کار فائدہ اٹھا سکیں، جن میں 100، 200، 750، 1500، 3000، 7500، 15000 اور 40000 روپے شامل ہیں۔
ان میں سب سے زیادہ مقبول 1500 روپے کا بانڈ ہے جو ہر تین ماہ بعد ہونے والی قرعہ اندازی میں لاکھوں افراد کو شرکت کا موقع دیتا ہے۔
اگست 2025میں ہونے والی قرعہ اندازی میں انعامی رقوم کچھ یوں ہوں گی، پہلا انعام 3000000 روپے صرف ایک خوش نصیب کو دیا جائے گا، دوسرا انعام 1000000 روپے کے تین فاتحین کو جبکہ تیسرا انعام 18500 روپے کے 1696 افراد میں تقسیم ہوگا۔
اس قرعہ اندازی پر حکومت کی جانب سے مقررہ ٹیکس کی شرح بھی لاگو ہوگی۔ فائلر افراد کے لیے پہلے انعام پر 450000، دوسرے انعام پر 150000 اور تیسرے انعام پر 2775 روپے ٹیکس وصول کیا جائے گا جبکہ نان فائلر افراد کے لیے یہ شرح دوگنی یعنی بالترتیب 900000، 300000 اور 5550 روپے ہوگی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل 15مئی 2025کو کراچی میں پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی ہوئی تھی جس میں پہلا انعام ٹکٹ نمبر 902481 نے جیتا تھا۔
دوسرے انعام کے فاتحین میں ٹکٹ نمبر 500006، 516817 اور 777270 شامل تھے جبکہ تیسرے انعام کے 1696 فاتحین تھے، جنہیں 18500 روپے فی کس دیے گئے۔
شرکاء کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ قرعہ اندازی کے نتائج کی تصدیق کے لیے صرف مستند اور سرکاری ذرائع سے رجوع کریں تاکہ کسی دھوکے یا غلط فہمی سے بچا جا سکے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








