کیا اس میں آپ کا گھر بھی شامل ہے؟ اسلام آباد کی 99 ہاؤسنگ سوسائٹیز غیرقانونی قرار

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

اسلام آباد کی کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے شہر میں 99 ہاؤسنگ سوسائٹیز کو غیر قانونی قرار دے کر سخت کارروائی کا عزم کیا ہے۔ سی ڈی اے کے مطابق ان سوسائٹیز کے مالکان اور اسپانسرز کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں سی ڈی اے نے نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کو ایک مراسلہ بھیج کر متعلقہ افراد کے ڈیٹا کی فراہمی کی درخواست کی ہے۔ سی ڈی اے نے حکام سے باضابطہ طور پر کہا ہے کہ وہ سوسائٹیوں کے مالکان اور اسپانسرز کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا عمل شروع کریں۔

گزشتہ ماہ سی ڈی اے کے چیئرمین کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ تمام غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ سی ڈی اے نے مزید کہا کہ ان غیر قانونی سوسائٹیز کو تعمیراتی سامان فراہم کرنے والوں کے خلاف بھی قانونی اقدامات کیے جائیں گے، اور ان کے نام سی ڈی اے کی ویب سائٹ پر شائع کر دیئے گئے ہیں۔

یہ فیصلہ شہریوں کے تحفظ اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے ایک اہم قدم ہے، جس سے شہر میں رہائشی منصوبوں کی قانونی حیثیت کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔

Related Posts