یہ فن ہے یا سستی شہرت کا حربہ؟ اداکارہ مہر بانو کی مختصر لباس میں فحش ڈانس کی ویڈیو

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ اسکرین گریب)

پاکستان کی معروف اداکارہ مہر بانو ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کے شدید ردعمل کی زد میں آ گئی ہیں۔ اس بار وجہ بنی ان کی حالیہ انسٹاگرام ویڈیو جس میں وہ عربی موسیقی پر بیلی ڈانس کرتے ہوئے دیکھی جا سکتی ہیں۔

ویڈیو میں اداکارہ کا مختصر لباس اور رقص کا انداز صارفین کیلئے ناقابل قبول ثابت ہوا۔ دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر تبصرے تنقید اور طنز کا سیلاب آ گیا۔ کچھ صارفین نے اسے فحاشی کا نمونہ قرار دیا تو کچھ نے سوال اٹھایاکہ یہ فن ہے یا سستی شہرت کا حربہ؟

سوشل میڈیا پر کئی افراد نے لکھا کہ یہ انداز پاکستانی اقدار اور ثقافتی شناخت سے متصادم ہے۔ ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ یہ ویڈیو دیکھ کر افسوس ہوا آخر فن کے نام پر کس حد تک جایا جا سکتا ہے؟

یاد رہے کہ مہر بانو پہلے بھی بولڈ انداز فیشن بیانات اور رقص ویڈیوز کی وجہ سے سرخیوں میں رہ چکی ہیں۔ وہ اپنے بیباک انداز پر تنقید کو زیادہ اہمیت نہیں دیتیں اور اکثر خود مختاری کا حوالہ دیتے ہوئے خود کا دفاع کرتی ہیں۔

ماضی کے کئی مشہور ڈراموں میں شاندار اداکاری سے مقبولیت حاصل کرنے والی مہر بانو کا یہ نیا ویڈیو کلپ ایک بار پھر ان کے مداحوں اور ناقدین کو آمنے سامنے لے آیا ہے۔ کچھ کا ماننا ہے کہ یہ محض فن کی ایک شکل ہے جبکہ دیگر کے نزدیک یہ حد سے تجاوز کی واضح مثال ہے۔

Related Posts