پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان نے ایسا کیا کردیا کہ؟ آئی سی سی کا فاطمہ ثناء پر جرمانہ

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سخت وارننگ جاری کی ہے۔ یہ واقعہ آئرلینڈ کے خلاف حالیہ ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران پیش آیا جہاں فاطمہ نے امپائر کے فیصلے پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔

میچ کے دوران فاطمہ ثناء کو آؤٹ قرار دیا گیا لیکن انہوں نے فیصلے پر تحفظات ظاہر کرتے ہوئے کریز پر کھڑے ہو کر ہاتھ کمر پر رکھا اور سست روی سے پویلین کی جانب لوٹ گئیں۔

قومی کپتان فاطمہ ثناء کے اس ردعمل کو آئی سی سی نے غیر مناسب رویہ قرار دیتے ہوئے فاطمہ کو ڈسپلنری ضابطہ کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا اور انہیں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ عائد کیا گیا۔

فاطمہ ثناء نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے آئی سی سی کی جانب سے عائد کردہ جرمانے کو قبول کر لیا ہے۔ انہوں نے اپنے رویے پر معذرت کی اور مستقبل میں زیادہ احتیاط برتنے کا عزم ظاہر کیا۔

Related Posts