پنجاب بھر کے سرکاری اور نجی سکولوں میں موسم گرما کی چھٹیوں میں مزید اضافے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق شدید گرمی اور حبس کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے سکول اب 31 اگست تک بند رہیں گے اور یکم ستمبر سے دوبارہ کھلیں گے۔
سیکریٹری سکول ایجوکیشن نے بتایا کہ چھٹیوں میں توسیع کا باضابطہ نوٹیفکیشن جلد جاری کر دیا جائے گا جبکہ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے اس فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ موسمی حالات خاص طور پر وقفے وقفے سے ہونے والی بارشوں اور شدید گرمی کے پیش نظر، طلبہ کی صحت و سہولت کو ترجیح دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ پنجاب میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، موسم کی شدت اور حبس طلبہ کے لیے مشکلات کا باعث بن رہا ہے۔ اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے چھٹیوں میں اضافے کا یہ فیصلہ طلبہ اور والدین کے لیے بڑی راحت کا باعث ہوگا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








