بیروزگار کیوں بیٹھے ہو؟ ایف سی میں 3200 کانسٹیبلز کی بھرتیاں شروع ہوگئیں

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

وفاقی حکومت نے فیڈرل کانسٹیبلری (ایف سی) کے لیے 3200 سے زائد کانسٹیبلز کی بھرتی کی منظوری دے دی ہے۔ یہ فیصلہ گزشتہ ماہ صدارتی آرڈیننس کے بعد کیا گیا جب سابق فرنٹیئر کانسٹیبلری کو قومی سطح پر فیڈرل فورس میں تبدیل کیا گیا۔

حکومت نے بھرتی کے لیے صوبائی اور علاقائی کوٹہ مختص کیا ہے۔ ہر صوبے کو 20 فیصد کوٹہ دیا گیا ہے جو 646 کانسٹیبلز کے برابر ہے۔ اس کے علاوہ آزاد جموں و کشمیر کے لیے 10 فیصد اور گلگت بلتستان کے لیے 6 فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے لیے 3200 کانسٹیبلز میں سے 4 فیصد کوٹہ رکھا گیا ہے۔

اہلیت کے معیار:

عمر کی حد: 18 سے 22 سال

تعلیمی قابلیت: میٹرک (ایس ایس سی) یا انٹرمیڈیٹ (ایف اے/ایف ایس سی) سیکنڈ ڈویژن یا اس کے مساوی

کم سے کم قد (مرد): 5 فٹ 10 انچ

کم سے کم قد (خواتین): 5 فٹ 5 انچ

بھرتی کے عمل کے تحت امیدواروں کو تحریری امتحانات اور جسمانی فٹنس ٹیسٹ پاس کرنا ہوں گے۔

یہ بھرتی قومی سطح پر سیکیورٹی فورسز کو مضبوط بنانے اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔

Related Posts