یہ کرکٹر ہے یا کوئی عادی مجرم؟ برطانیہ میں کرمنل کیس میں ملوث بلے باز حیدر علی معطل

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ دی کرکٹر)

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے مایہ ناز بلے باز حیدر علی کو فوری طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ مانچسٹر پولیس کی جانب سے ایک کرمنل کیس میں جاری تفتیش کے تناظر میں کیا گیا جس میں حیدر علی ملوث ہیں۔

پی سی بی کے مطابق یہ واقعہ پاکستان شاہینز کے حالیہ دورہ انگلینڈ کے دوران پیش آیا جس نے کرکٹ حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے۔ بورڈ نے واضح کیا کہ حیدر علی کو قانونی معاونت فراہم کی جائے گی تاکہ ان کے حقوق کا بھرپور تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

کیس کے حتمی نتائج سامنے آنے تک حیدر علی معطلی کی حالت میں رہیں گے۔ پی سی بی نے یہ بھی عندیہ دیا ہے کہ قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد انضباطی اقدامات پر غور کیا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس معاملے پر مزید تفصیلات فراہم کرنے سے گریز کیا ہے اور کہا ہے کہ قانونی عمل کے اختتام تک کوئی مزید بیان جاری نہیں کیا جائے گا۔

Related Posts