اسٹیٹ بینک پاکستان (ایس بی پی) نے انکشاف کیا ہے کہ بیرونی قرضوں پر سود کی ادائیگیوں کے باعث ملک کے زرمبادلہ ذخائر میں 7 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
مرکزی بینک کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر اب 14 ارب 23 کروڑ 19 لاکھ ڈالر کی سطح پر ہیں جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 5 ارب 26 کروڑ 37 لاکھ ڈالر رہ گئے ہیں۔
بیرونی قرضوں پر سود کی ادائیگیوں کے بعد پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 19 ارب 49 کروڑ 56 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق یہ کمی بنیادی طور پر بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں کی وجہ سے ہوئی ہے، جو ملکی معیشت پر دباؤ کا باعث بن رہی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال معاشی پالیسیوں پر نظرثانی اور مالیاتی استحکام کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت کو اجاگر کرتی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








