رومانوی مناظر کی حقیقت کھل گئی! کیا واقعی اداکار علی رضا نے انمول بلوچ سے شادی کرلی ہے؟ اہم انکشافات

تازہ ترین

تازہ ترین

Ali Raza breaks silence over marriage gossip with Anmol Baloch
ONLINE

کراچی: معروف پاکستانی اداکار علی رضا نے آخرکار اپنی ساتھی اداکارہ انمول بلوچ کے ساتھ شادی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔

یہ قیاس آرائیاں اس وقت زور پکڑ گئی تھیں جب ڈرامہ سیریل اقتدار میں دونوں کی شاندار آن اسکرین کیمسٹری نے مداحوں کو متاثر کیا۔

سوشل میڈیا پر ڈرامے کے سیٹ سے پس منظر کی کئی ویڈیوز سامنے آئیں، جن میں دونوں کو ہنستے، مذاق کرتے اور ایک دوسرے کے ساتھ بے تکلف انداز میں دیکھا گیا۔

رومانوی مناظر اور قریبی دوستی نے مداحوں کو یہ سوچنے پر مجبور کر دیا کہ شاید دونوں حقیقی زندگی میں بھی ایک دوسرے کے قریب ہیں۔ کچھ مداحوں نے تو انہیں شادی کا مشورہ بھی دے دیا۔

حالیہ دنوں میں ایک براہِ راست سوشل میڈیا سیشن کے دوران، جو ایک معروف برانڈ کے لیے کیا گیا، علی رضا نے وضاحت کی کہ انمول بلوچ کے ساتھ ان کا کوئی رومانوی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی شادی کا کوئی ارادہ ہے۔

علی رضا نے کہا کہ میں اس وقت کسی کو ڈیٹ نہیں کر رہا، اور انمول ایک بہت اچھی دوست ہے۔ ہمارے درمیان شادی کا کوئی امکان نہیں۔ مداح بلاوجہ افواہیں نہ پھیلائیں، ہم نے کچھ نہیں چھپایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر ایک ہی جگہ سے لی گئی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ وہ ایک رشتہ میں ہیں۔ وہ ہمیشہ میری اچھی دوست رہی ہے اور رہیں گی۔

یہ وضاحت سامنے آنے کے بعد مداحوں کے درمیان پھیلنے والی چہ مگوئیاں ختم ہو گئیں، تاہم دونوں فنکاروں کی اسکرین پر جوڑی کو اب بھی شائقین کی طرف سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

Related Posts