پی ٹی آئی نے غلطی تسلیم کرکے قوم سے معافی مانگ لی

تازہ ترین

تازہ ترین

اسد قیصر ہے
فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کو ایکسٹینشن دینے پر قوم سے معافی مانگ لی۔

اسلام آباد میں سابق اسپیکر اسد قیصر، محمود اچکزئی اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے پریس کانفرنس کی۔ اسد قیصر کا کہنا تھا کہ جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا ہماری سب سے بڑی غلطی تھی، باجوہ کو ایکسٹینشن دینے کی سنگین غلطی پر قوم سے معافی مانگتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ کسی بھی اس قسم کے فیصلے کا حصہ نہیں بنیں گے۔

سابق گورنر محمد زبیر کا کہنا تھا کہ اپریل 2022 کے بعد سے اب تک لوگوں کی قوت خرید میں 60 فیصد کمی آئی، یہ سنگین صورتحال ہے، اس پر کوئی حکومتی نمائندہ بات نہیں کرتا، پاکستان ہیومن ڈیویلپمنٹ انڈیکس میں دنیا میں 168 نمبر پر آگیا ہے، 2 کروڑ بچے اسکول نہیں جا رہے، ملائیشیا، بھارت اور بنگلا دیش کا لٹریسی ریٹ بھی ہم سے زیادہ ہے۔

Related Posts