فواد خان اور وانی کپور کی فلم عبیر گلال کا نام کیوں تبدیل کیا گیا؟ اہم خبر سامنے آگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

Fawad Khan and Vaani Kapoor’s ‘Abir Gulaal’ wraps up filming in London
(فوٹو؛ فائل)

پاکستان اور بھارت کے شائقین کے لیے ایک شاندار خبر ہے کہ فواد خان اور وانی کپور کی دلکش جوڑی کی رومانوی ڈراما فلم عبیر گلال جو پہلے ابیر گلال کے نام سے ریلیز کی جانی تھی اب رواں ماہ کے آخر میں بڑے پردے پر جلوہ گر ہوگی۔ یہ فلم 29 اگست کو دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی جہاں اس کا مقابلہ سدھارتھ ملہوترا اور وانی کپور کی فلم پرام سندری سے ہوگا۔

یہ فلم ابتدا میں مئی میں ریلیز ہونے والی تھی لیکن پہلگام میں پیش آنے والے المناک دہشت گرد حملے کے بعد اس کی ریلیز ملتوی کر دی گئی تھی۔ اس واقعے کے تناظر میں فلم انڈسٹری کے اہم ادارے فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سین ای ایمپلائیز نے عبیر گلال کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا جس کی وجہ سے فلم کی ریلیز کو موخر کرنا پڑا۔

ابجب کہ شائقین بے صبری سے اس فلم کا انتظار کر رہے ہیں عبیر گلال اپنی پرکشش کہانی اور شاندار اداکاری کے ساتھ سینما گھروں میں رنگ بکھیرنے کے لیے تیار ہے۔ فواد خان اور وانی کپور کی کیمسٹری کو پہلے ہی شائقین کی جانب سے بے حد سراہا جا رہا ہے اور یہ فلم رومانس اور جذبات سے بھرپور ایک یادگار تجربہ دینے کا وعدہ کرتی ہے۔

Related Posts