ہفتہ وار تعطیل کے بعد کاروباری ہفتے کے آغاز میں ایک تولہ سونا 3لاکھ 62ہزار 400روپے کی سطح پر موجود ہے اور یہ قیمتیں آج سہہ پہر 3 بجے تک کار آمد رہیں گی جس کے بعد آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن سونے کی نئی قدر جاری کرے گا۔
کاروباری ہفتے کے اختتام پر بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی جس کے بعد فی اونس سونا 3ہزار 397ڈالر کی سطح پرآگیا تھا۔
عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے اثرات مقامی بازار میں بھی دیکھے گئے جہاں ایک تولہ سونا 300 روپے کمی سے 3لاکھ 62ہزار 400روپے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 257روپے گھٹ کر 3لاکھ 10ہزار 699روپے کی سطح پر آگئی۔
مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ چاندی کی قیمت 9روپے کی کمی سے 4ہزار 064روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 7روپے کی کمی سے 3ہزار 484روپے کی سطح پر آگئی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








