پورن انڈسٹری کی اداکارہ 24 سال کی عمر میں چل بسی؛ موت کی وجہ جانتے ہیں ؟

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ یاہو)

پورن فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر لینا بینا 24 سال کی عمر میں جہاں فانی سے گزر گئیں، پولک کاؤنٹی کے میڈیکل ایگزامینر نے اس کی وفات کی تصدیق کی تاہم موت کی وجوہات ابھی تک سامنے نہیں آئیں۔

لینا بینا کے انسٹاگرام، ٹک ٹاک اور اونلی فینز پر مجموعی طور پر ایک لاکھ 95 ہزار فالورز تھے جو کہ ان کی مقبولیت کا واضح ثبوت ہیں۔

ان کے کزن اور مواد تخلیق کار میگوئل سینٹیاگو نے سوشل میڈیا پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا اور مداحوں سے خاندان کے ساتھ وقت گزارنے کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ بہت افسوسناک ہے۔ یہ بہت ناقابلِ یقین ہے۔ اپنے خاندان کو قریب رکھیں، کیونکہ آپ نہیں جانتے کہ آپ انہیں آخری بار کب دیکھنے والے ہیں یا بات بھی کر رہے ہیں۔

لینا کی موت پر مداحوں نے بھی اپنے جذبات کا اظہار کیا کہ ایک خوبصورت روح جلد ہی چلی گئی جبکہ کئی صارفین نے انہیں انتہائی خوبصورت قرار دیا۔

لینا کے ایک دوست نے ایک دل کو چھو لینے والی ویڈیو شیئر کی جہاں انہوں نے کہا کہ یہ حقیقت ابھی بھی ناقابلِ یقین محسوس ہوتی ہے۔ انہوں نے اپنی یادوں کے ذریعے لینا کے ساتھ گہرے جذبات اور دوستی کا تذکرہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر آپ سب لینا کو جانتے تھے تو آپ سب جانتے تھے کہ لینا ایک محبت کرنے والی شخصیت تھی، لینا بہت پیار کرنے والی، دیکھ بھال کرنے والی تھی۔

Related Posts