کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر 11 اگست کو بین الاقوامی صرافہ بازار میں سونے کی قدر میں کمی کے اثرات مقامی مارکیٹس میں دیکھے جارہے ہیں، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق آج ایک تولہ سونا کی قیمت میں 3 ہزار 600 روپے کمی ریکارڈ کی گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کی فی اونس قیمت میں 36 ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد ایک اونس سونا 3 ہزار 361 ڈالر کی سطح پر آگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں کمی کے اثرات پاکستان میں بھی دیکھے گئے جہاں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 600 کمی ہوئی جس کے بعد ایک تولہ سونا 3 لاکھ 58 ہزار 800 کا ہوگیا۔
سونے کی فی 10 گرام قیمت میں 3 ہزار 86 روپے کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 7 ہزار 613 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے، ایک تولہ چاندی کی قیمت 51 روپے کمی سے 4 ہزار 13 روپے میں فروخت کی جارہی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








