کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر نے اپنی اہلیہ ہیلی بیبر کے ساتھ خوشگوار لمحات کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں، مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
یہ تصاویر اس وقت سامنے آئیں جب چند ہفتے قبل ہی انہوں نے اپنے ساتویں البم ’’سویگ‘‘ میں اپنے ازدواجی تعلقات کے چیلنجز پر کھل کر بات کی تھی۔
31 سالہ گلوکار اور 28 سالہ ماڈل ہیلی بیبر کو ایک دھوپ بھری دوپہر میں سبزہ زار پر بچھے کمبلوں پر ایک ساتھ وقت گزارتے دیکھا گیا۔
ہیلی نے سفید رنگ کی لمبی آستینوں والی شرٹ اور نیلے جینز پہن رکھے تھے جبکہ جسٹن زرد رنگ کی ہُڈی اور ڈینم شارٹس میں ملبوس تھے۔
یہ تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کی گئیں اور پس منظر میں اوٹس ریڈنگ کے 1965 کے مشہور گیت ’’دیٹس ہاؤ اسٹرونگ مائی لوو از‘‘ چل رہا تھا۔
دل کو چھو لینے والی یہ پوسٹ کسی بھی کیپشن کے بغیر محض تین گھنٹوں میں دس لاکھ سے زائد لائکس حاصل کر چکی تھی، جسے ہیلی نے بھی اپنے پچپن ملین فالوورز کے ساتھ دوبارہ شیئر کیا۔
یہ لمحات اس وقت سامنے آئے جب البم ’’سویگ‘‘ کی 11 جولائی کو ریلیز کے بعد جوڑے کے تعلقات میں عوامی دلچسپی ایک بار پھر بڑھ گئی تھی۔
اس البم کے گیتوں میں جسٹن کی ذاتی جدوجہد، ہیلی سے محبت، اور شادی کے تقریباً سات سال میں پیش آنے والے نشیب و فراز کا ذکر ہے۔
’’ڈیزیز‘‘ اور ’’واکنگ اوے‘‘ جیسے گیت اس بات کی جھلک دیتے ہیں کہ کبھی کبھار غلط فہمی اور کشیدگی پیدا ہوئی مگر ساتھ ہی وفاداری اور رشتے میں ترقی کے عزم کا اظہار بھی موجود ہے۔
ازدواجی زندگی کے ساتھ ساتھ یہ جوڑا اپنے بیٹے جیک بلوز کے بھی نہایت شفیق والدین ہیں، جو 22 اگست کو ایک سال کا ہو جائے گا۔ اگرچہ انہوں نے بیٹے کا چہرہ عوام کے سامنے نہیں لایا۔
جیک حال ہی میں جسٹن کے گانے ’’یوکون‘‘ کے ویژوئل میں مختصر طور پر نظر آیا۔ ہیلی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ اپنے بیٹے کو عوامی توجہ سے دور رکھنے میں احتیاط برتتے ہیں کیونکہ ’’کسی بچے کو اس ماحول میں لے آنا مناسب نہیں لگتا‘‘۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








