بھارت میں الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاجی مارچ، راہول، پرینکا گاندھی ودیگر قائدین گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

Rahul Gandhi, Opposition leaders arrested over anti-govt march
Oneindia

بھارت میں اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کو الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاجی مارچ کے دوران دہلی پولیس نے گرفتار کر لیا جن میں کانگریس کے رہنما راہول گاندھی، پرینکا گاندھی ، شیو سینا کے سینئر رہنما سنجے راوت، کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے، سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو اور شیو سینا کی پرینکا چترویدی بھی شامل ہیں۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب اپوزیشن اتحاد انڈیا بلاک کے ارکانِ پارلیمان نے پارلیمنٹ سے الیکشن کمیشن آف انڈیا تک مارچ کیا۔ احتجاج میں الزام لگایا گیا کہ الیکشن کمیشن حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ساتھ ملی بھگت کر رہا ہے ۔

ووٹر لسٹ میں خصوصی نظر ثانی کے عمل کے ذریعے انتخابی عمل پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی جا رہی ہے۔پولیس کے مطابق اپوزیشن کے صرف 30 ارکانِ پارلیمان کو الیکشن کمیشن تک جانے اور شکایت جمع کرانے کی اجازت تھی۔

 

مارچ کے دوران شدید نعرے بازی، پلے کارڈ لہرانے اور پولیس کے ساتھ تلخ کلامی کے مناظر سامنے آئے۔ احتجاج کے دوران ترنمول کانگریس کی دو خواتین ارکانِ پارلیمان بے ہوش ہو گئیں جن میں مہوا موئترا اور مِتالی باغ شامل ہیں۔ راہول گاندھی اور دیگر رہنماؤں کو انہیں سنبھالتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔

گرفتاری سے قبل راہول گاندھی نے میڈیا سے گفتگو میں کہاکہ یہ لڑائی سیاسی نہیں بلکہ آئین کو بچانے کی ہے۔ یہ لڑائی ایک فرد، ایک ووٹ کے اصول کے لیے ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ’’حقیقت سب کے سامنے ہے، مگر حکومت بات نہیں کر سکتی۔

Related Posts