پاکستان میں اگست کے دوسرے نصف حصے کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے جو گزشتہ 11 دنوں کے دوران عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باعث ممکن ہوا ہے۔
مارکیٹ اعداد و شمار کے مطابق امریکی خام تیل کی قیمت میں 5اعشاریہ 71 ڈالر فی بیرل کمی آئی ہے جو 69اعشاریہ 26 ڈالر سے کم ہو کر 63اعشاریہ 48 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے جبکہ برینٹ خام تیل کی قیمت 5اعشاریہ 72 ڈالر کم ہو کر 71اعشاریہ 70 ڈالر سے 65اعشاریہ 98 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نئی قیمتوں کا تعین کرکے 15 اگست تک وزارتِ خزانہ کو بھیجے گی۔ وزیرِاعظم کی منظوری کے بعد یہ قیمتیں 16 اگست سے نافذ ہوں گی اور ماہ کے اختتام تک برقرار رہیں گی۔
گزشتہ پندرہ روزہ جائزے میں پٹرول کی قیمت 7اعشاریہ 54 روپے فی لٹر کم کی گئی تھی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1اعشاریہ 48 روپے کا اضافہ ہو کر یہ 285اعشاریہ 83 روپے فی لٹر تک پہنچ گئی تھی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








