کیا عوام کا سرمایہ واقعی ڈوب گیا! بحریہ ٹاؤن کی نیلامی کے بعد ہزاروں رہائشیوں کا مستقبل کیا ؟

تازہ ترین

تازہ ترین

Bahria Town Residents’ Properties and Investments are Safe: NAB
ONLINE

بحریہ ٹاؤن کے خلاف جاری قانونی کارروائی کے باوجود قومی احتساب بیورو (نیب) نے یقین دہانی کرائی ہے کہ رہائشیوں کی جائیدادیں اور سرمایہ محفوظ ہیں۔

پیر کو جاری کیے گئے ایک بیان میں نیب نے سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی ان افواہوں کو بے بنیاد قرار دیا جن میں کہا گیا تھا کہ رہائشی اپنی جائیدادیں کھو سکتے ہیں۔

نیب کے مطابق یہ ایک منظم سازش کا حصہ ہے جس کا مقصد مخصوص گروہوں کو انتہائی کم قیمت پر جائیدادیں حاصل کرنے کا موقع دینا ہے۔

بیان میں واضح کیا گیا کہ نیب کی کارروائی صرف ان جائیدادوں تک محدود ہے جو براہِ راست بحریہ ٹاؤن کی ملکیت ہیں، جبکہ انفرادی مالکان کی خریدی ہوئی رہائشی یا تجارتی جائیدادیں اس دائرہ کار میں شامل نہیں۔

نیب نے رہائشیوں کو مشورہ دیا کہ وہ بلا خوف و خطر اپنی معمولاتِ زندگی جاری رکھیں کیونکہ ان کے حقوق کا مکمل تحفظ کیا جائے گا۔

نیب نے اس عزم کا اظہار کیا کہ قانونی کارروائی پر کسی قسم کا دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا اور یہ عمل اس وقت تک جاری رہے گا جب تک عدالت کی منظوری سے پلی بارگین کے تحت لوٹی گئی رقم واپس نہ لی جائے۔

یہ کیس بحریہ ٹاؤن کے ان اثاثوں کی نیلامی سے جڑا ہوا ہے جو برطانیہ سے 190 ملین پاؤنڈ کے ریفرنس سے منسلک ہیں جس میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سمیت دیگر افراد شامل ہیں۔

یہ نیلامی تصفیہ معاہدے کے تحت واجب الادا رقوم کی وصولی کے لیے کی جا رہی ہے۔

Related Posts