بھارت پاکستان دشمنی میں ایک بار پھر سفارتی آداب بھول گیا، نئی دہلی میں پاکستانی سفارت کاروں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور انہیں مدت ختم ہونے سے قبل گھر خالی کرنے کا حکم دے دیا گیا۔
عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق نئی دہلی میں پاکستانی سفارت کاروں کی مسلسل نگرانی ہو رہی ہے، ان کے گھر کی انٹرنیٹ کی سہولیات وقتأ فوقتأ روکی جا رہی ہیں، پاکستانی سفارت کار جن گھروں میں رہ رہے ہیں، ان گھروں کو خالی کرنے کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گھر خالی کرنے کا حکم کنٹریکٹ کی مدت ختم ہونے سے پہلے ہی جاری کردیا گیا، چار سے پانچ پاکستانی سفارت کاروں کو اب تک گھر چھوڑنے کا حکم دیا جاچکا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








