امریکی محکمہ خارجہ نے کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو با ضابطہ دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا۔
امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کالعدم بی ایل اے اور اس کا ذیلی گروپ مجید بریگیڈ غیر ملکی دہشت گرد تنظیم ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ کالعدم بی ایل اے 2019 سے عالمی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل ہے۔
بیان کے مطابق کالعدم بی ایل اے نے 2024 میں کراچی ایئر پورٹ، گوادر پورٹ پر خود کش حملوں کی ذمہ داری قبول کی جب کہ 2025 میں جعفر ایکسپریس ہائی جیکنگ اور 31 افراد کے قتل کا اعتراف کیا، ٹرین ہائی جیکنگ میں 300 سے زائد مسافر یرغمال بنائے گئے۔
امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے آفیشل بیان میں مزید کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کا دہشت گردی کے خلاف عزم بر قرار رہے گا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








