باجوڑ کی تحصیل سالار زئی کے عمائدین نے فیصلہ کیا ہے کہ دہشت گردوں کو پناہ دینے والوں کو علاقہ بدر کیا جائےگا۔
باجوڑ کی تحصیل سلارزئی میں گرینڈ جرگہ کا انعقادکیاگیا، سالارزئی کے برسدین قوم کے گرینڈ جرگے میں 100 سے زائد مشران نے شرکت کی۔
جرگہ میں اعلان کیا گیا کہ دہشت گردوں کو پناہ دینے والوں کو علاقہ بدر کیا جائے گا، دہشت گرد تنظیم کو اپنے علاقے میں داخل نہیں ہونے دیں گے۔
جرگہ ارکان نے مزید کہا کہ علاقے میں امن چاہتے ہیں اور علاقے میں بے امنی قبول نہیں، جرگہ ارکان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہر صورت حال میں اپنے ملک کا دفاع کریں گے۔
یاد رہے کہ باجوڑ کی تحصیل ماموند کے 27 علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن کے پیش نظر 3 روز کیلئے کرفیو نافذ کیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے اپیل کی کہ شہری اپنی سرگرمیاں ختم کرکے کرفیو کے دوران گھروں تک محدود رہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








