جانیے منگل 12 اگست کو ایک تولہ سونے کی قیمتیں کیا ہیں؟

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں اج 12 اگست 2025 کو ایک تولہ سونا لاکھ 58 ہزار 800 پر ٹریڈ کر رہا ہے، یہ نرخ سہہ پہر 3 بجے تک کار امد رہیں گے جس کے بعد آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن سونے کی نئی قیمتیں جاری کرے گی۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر 11 اگست کو بین الاقوامی صرافہ بازار میں سونے کی قدر میں کمی کے اثرات مقامی مارکیٹس میں دیکھے گئے جس کے باعث مقامی صرافہ بازار میں ایک تولہ سونا کی 3 ہزار 600 سستا ہو کر 3 لاکھ 58 ہزار 800 کا ہوا۔

سونے کی فی 10 گرام قیمت میں 3 ہزار 86 روپے کی کمی کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 7 ہزار 613 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی کا رجحان دیکھا گیا، ایک تولہ چاندی کی قیمت 51 روپے کمی سے 4 ہزار 13 روپے میں فروخت کی جارہی ہے۔

دوسری جانب عالمی صرافہ بازار میں سونے کی فی اونس قیمت میں 36 ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد ایک اونس سونا 3 ہزار 361 ڈالر کی سطح پر آگیا۔

Related Posts