بھارتی ڈیم سے پانی کا اخراج؛ دریائے چناب میں سیلاب کا خطرہ بڑھ گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

Flood flow of 600000 cusecs to reach Guddu on Sept 08
FILE PHOTO

?محکمہ موسمیات نے آج ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ اسلام آباد، پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر کے بعض حصوں میں بارش متوقع ہے جس سے موسم خوشگوار رہنے کی توقع ہے۔

سندھ کے ساحلی علاقوں خاص طور پر کراچی میں بھی جزوی ابر آلودگی کے ساتھ ہلکی بارش اور بونداباندی کا امکان ہے جو گرمی کو کچھ حد تک کم کرے گی۔

مون سون بارشوں کا ساتواں اسپیل 13 اگست سے شروع ہونے کا امکان ہے جس سے ملک کے بیشتر حصوں میں موسمی صورتحال متاثر ہو سکتی ہے۔

دوسری جانب بھارتی ڈیم سے پانی کے اخراج اور جاری بارشوں کے باعث دریائے چناب کے مختلف بیراجز پر درمیانے سے شدید درجے کے سیلاب کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ خاص طور پر مرالہ، خانکی اور قادر آباد بیراج پر پانی کی سطح میں اضافہ متوقع ہے۔

فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن لاہور نے سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔ چناب اور اس سے ملحقہ ندی نالوں میں آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران درمیانے سے شدید سیلاب کا امکان ہے، جس کے باعث متعلقہ علاقوں کے رہائشیوں کو حفاظتی اقدامات اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Related Posts