آسٹریلوی پارلیمنٹ میں اردو کی پہلی گونج، بسمہ آصف نے تاریخ رقم کر دی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ اسکرین گریب)

آسٹریلیا کی سیاست میں ایک تاریخی لمحہ اُس وقت رقم ہوا جب پاکستانی نژاد رکنِ پارلیمنٹ بسمہ آصف نے اپنے پہلے پارلیمانی خطاب کا آغاز اردو زبان میں کیا اور وہ اردو میں تقریر کرنے والی آسٹریلیا کی پہلی رکنِ پارلیمنٹ بن گئیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بسمہ آصف نے پارلیمنٹ کے ایوان میں پُراثر السلام علیکم سے اپنی تقریر کا آغاز کیا پورا ہال خاموشی میں ڈوب گیا۔ تمام اراکینِ پارلیمنٹ نے ان کی بات توجہ سے سنی اور ان کے اس اندازِ خیرمقدم پر تالیاں بجا کر خیر مقدم کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Paperazzi Magazine (@paperazzimagazine)

بسمہ آصف نے اپنی تقریر میں کہا کہ میری شناخت صرف میری ذات تک محدود نہیں بلکہ میری جڑیں پاکستان میں ہیں میری زبان اردو ہے اور میں اپنی پنجابی ثقافت پر فخر کرتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ان کا پارلیمنٹ تک پہنچنا صرف ان کی ذاتی کامیابی نہیں بلکہ آسٹریلیا میں بسنے والے تمام تارکینِ وطن کے لیے ایک سنگِ میل ہے۔

بسمہ آصف آسٹریلیا میں پیدا ہوئیں مگر ان کے والدین کا تعلق لاہور سے ہے۔ انہوں نے نومبر 2024 کے ریاستی انتخابات میں کامیابی حاصل کی اور اپنی محنت، عزم اور ثقافتی وابستگی کے ذریعے آسٹریلوی سیاست میں ایک منفرد مقام حاصل کیا۔

بسمہ آصف کی تقریر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی جہاں پاکستانیوں اور دنیا بھر میں موجود پاکستانی نژاد کمیونٹی نے ان کے اس قدم کو فخر کا لمحہ قرار دیا۔ ان کے جملے انداز اور اردو زبان سے محبت نے لاکھوں دل جیت لیے۔

Related Posts