گلوکار عاطف اسلم کو شدید صدمہ؛ اہم ترین شخص ساتھ چھوڑ کر چلے گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان کے مشہور و معروف گلوکار عاطف اسلم کے گھر سوگ کی لہر دوڑ گئی کیونکہ ان کے والد محمد اسلم لاہور میں 77 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

نجی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس افسوسناک خبر نے نہ صرف خاندان بلکہ عاطف کے بےشمار مداحوں کو بھی دہلا کر رکھ دیا۔

خاندانی ذرائع کے مطابق 77سالہ محمد اسلم کی نماز جنازہ ویلنشیا ٹاؤن میں 5 بج کر 15 منٹ پرادا کی جائے گی.

سوشل میڈیا پر عاطف اسلم کے مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے تعزیت کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے جہاں ہر کوئی اس عظیم شخصیت کے خاندان کے لیے دعاؤں میں مصروف ہے۔

Related Posts