کراچی: مشہور موبائل فون کمپنی ٹیکنو نے یومِ آزادی کے موقع پر ایک منفرد مہم دل کا اسپارک کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد پاکستانی عوام کے جذبے، خوابوں اور کامیابیوں کو اجاگر کرنا ہے۔
اس مہم کے تحت شہریوں کو موقع دیا جا رہا ہے کہ وہ اپنی زندگی کا وہ پہلو پیش کریں جو انہیں منفرد بناتا ہے اور ساتھ ہی جیتیں کمپنی کا جلد متعارف ہونے والا جدید اسمارٹ فون اسپارک 40 پرو پلس۔
یہ مقابلہ ملک بھر کے لوگوں کو دعوت دیتا ہے کہ وہ اپنے ذاتی جذبے کو تخلیقی انداز میں پیش کریں، چاہے وہ وطن سے محبت ہو، کوئی ذاتی کامیابی یا ایسا ہدف جو ان کی زندگی میں خاص اہمیت رکھتا ہو۔
شرکت کے لیے شرکاء کو اپنی تصویر یا ویڈیو شیئر کرنی ہوگی جس میں ان کا دل کا اسپارک نمایاں ہو، اور اس کے پیچھے کی کہانی بیان کرنا ہوگی۔
اپنی پوسٹ کے ساتھ مخصوص ہیش ٹیگز شامل کرنا اور ٹیکنو کے فیس بک اور انسٹاگرام صفحات کو فالو کرنا لازمی ہے۔ اضافی پوائنٹس کے لیے تین دوستوں کو ٹیگ کرنا اور کمنٹس میں برانڈ ایمبیسیڈر کا اندازہ لگانا بھی شامل ہے۔
مقابلے میں شرکت کی آخری تاریخ 15 اگست 2025 مقرر کی گئی ہے اور شرکاء جتنی بار چاہیں اپنی تخلیقات جمع کروا سکتے ہیں۔
دل کا اسپارک نہ صرف انفرادیت اور تخلیقی صلاحیت کا جشن مناتا ہے بلکہ پاکستانی عوام کو آزادی کے موقع پر خوشی اور جذبے کے ساتھ نئے اسمارٹ فون سیریز کے آغاز کی جانب بھی متوجہ کرتا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








