دفتروں کے چکر لگانے کی ٹینشن ختم! پیدائش، موت اور نکاح کا سرٹیفکیٹ گھر بیٹھنے بنوانے کا طریقہ

تازہ ترین

تازہ ترین

how to get birth death and marriage certificates
FILE PHOTO

لاہور: پنجاب لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے شہریوں کی سہولت کے لیے ایک نیا موبائل ایپ متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جس کے ذریعے پیدائش، وفات اور نکاح نامے جیسے اہم سرکاری سرٹیفکیٹ اب گھر بیٹھے حاصل کیے جا سکیں گے۔

محکمہ کے مطابق اس ایپ کے ذریعے شہری اپنے مطلوبہ سرٹیفکیٹ کے لیے درخواست دے سکیں گے، مطلوبہ معلومات اور کاغذات اپ لوڈ کر سکیں گے اور مقررہ فیس بھی آن لائن جمع کرا سکیں گے۔ درخواست کی جانچ اور منظوری کے بعد متعلقہ سرٹیفکیٹ براہِ راست درخواست دہندہ کے پتے پر پہنچا دیا جائے گا۔

اس نظام کے آغاز سے وہ مشکلات ختم ہونے کی امید ہے جو روایتی طریقہ کار میں سامنے آتی ہیں جیسے کہ سرکاری دفاتر کے طویل چکر، لمبی قطاریں اور بار بار فالو اپ کے لیے جانا۔ اس آن لائن سہولت کے ذریعے وقت اور محنت دونوں کی بچت ہوگی اور شفافیت بھی یقینی بنائی جائے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام پنجاب حکومت کے ڈیجیٹل سہولت منصوبے کا حصہ ہے جس کا مقصد شہریوں کے روزمرہ کے امور کو جدید، تیز اور آسان بنانا ہے۔ موبائل ایپ آئندہ چند روز میں باضابطہ طور پر لانچ کر دی جائے گی جس کے بعد شہری ان خدمات سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

یہ نیا نظام پنجاب میں سرکاری خدمات کو مؤثر اور عوام دوست بنانے کی طرف ایک مثبت قدم تصور کیا جا رہا ہے، جو نہ صرف وقت کی بچت کرے گا بلکہ کاغذی کارروائی اور دفتر جانے کی ضرورت کو بھی کم کرے گا۔

Related Posts