کراچی کے علاقے ملیر سٹی محمدی کالونی میں 6 سالہ بچے کے ساتھ بد فعلی کا انتہائی سفاکانہ اور بہیمانہ واقعہ پیش آیا ہے، پولیس نے واقعے میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
مقامی پولیس حکام نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ ملیر سٹی محمدی کالونی میں 6 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کے واقعے میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ واقعے کا مقدمہ متاثرہ بچے کی والدہ کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے اور گرفتار ملزمان میں عظیم اور انشال شامل ہیں۔
ملزمان سے متعلق پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کا تیسرا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا تاہم اس کی تلاش جاری ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








