وہیل کی ٹرینر جیسیکا ریڈکلف پر مچھلی کے حملے کی ویڈیو کی اصل حقیقت سامنے آگئی ہے۔ سوشل میڈیا پر گزشتہ کئی دنوں سے وائرل ہونے والی ایک ویڈیو کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ یہ مکمل طور پر جعلی ہے اور اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔
I have jessica radcliffe video orca, jessica radcliffe orca attack video, video jessica accident orque!!
6 minutes video 👇 https://t.co/4DBCKycyxT pic.twitter.com/PgXYavYSgp— Burhan Khizer (@MeerKp20450) August 11, 2025
ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایک وہیل ٹرینر جیسیکا ریڈکلف اپنی ہی تربیت یافتہ وہیل کے حملے میں ہلاک ہوگئیں۔
وائرل کلپس میں دکھایا گیا کہ لائیو پرفارمنس کے دوران وہیل ٹرینر ایک کرتب کے وقت توازن کھو بیٹھتی ہیں اور پانی میں گر کر ڈوب جاتی ہیں۔ بعض ورژنز میں یہ بھی دکھایا گیا کہ وہیل نے جیسیکا ریڈکلف کو نگل لیا۔
Unbelievable! 😱 Jessica Radcliffe orca attack real video & Twitter viral! Dolphin Jessica accident original — is she alive? Orca attack deutsch & nachrichten!😢
Link🔗🦈 👇https://t.co/wTcHafIcaM pic.twitter.com/YyqpZ0r1xM
— ICWMusic (@ICWMusic) August 11, 2025
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ویڈیو حقیقت پر مبنی نہیں بلکہ مکمل طور پر مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار کی گئی ہے۔ مزید یہ کہ نہ تو ایسی کوئی جگہ موجود ہے جہاں یہ واقعہ پیش آیا ہو اور نہ ہی جیسیکا ریڈکلف نام کی کوئی ٹرینر حقیقت میں پائی جاتی ہیں۔
ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے مواد کو بغیر تصدیق کے پھیلانا نہ صرف غلط معلومات کو فروغ دیتا ہے بلکہ عوامی رائے پر بھی منفی اثر ڈال سکتا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








