پاکستانی کھلاڑیوں کا انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں شاندار کارنامہ، 6سونے کے تمغے اپنے نام کرلئے

تازہ ترین

تازہ ترین

Tayyaba and Sumbul Fatima bag five gold medals at International Taekwondo Championship
AAJ NEWS

ملیشیا میں ہونے والی ساتویں ہیرو انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں پاکستانی ایتھلیٹس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 6گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کر دی۔

ایونٹ 7 سے 10 اگست 2025 تک ملیشیا کے شہر نیلائی، نگری سمبلان کے این 9 ایرینا میں منعقد ہوا جس میں 18 ممالک کے ایک ہزار سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

پاکستان کی طیبہ اشرف نے 49 کلوگرام کیٹیگری میں شاندار پرفارمنس دیتے ہوئے تین گولڈ میڈلز اپنے نام کیے۔

اسی طرح سنبل فاطمہ نے بھی شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو گولڈ اور ایک سلور میڈل جیتا۔ انہوں نے انفرادی فری اسٹائل پومسے اور پیئر پومسے ایونٹس میں سونے کے تمغے حاصل کیے جبکہ ورچوئل فائٹ میں سلور میڈل اپنے نام کیا۔

پاکستان کے 13 سالہ سید محمد ہادی نے 45 کلوگرام کی کیٹیگری میں شاندار مقابلے کے بعد گولڈ میڈل جیتاجس پر پاکستانی پرچم ایک بار پھر بین الاقوامی اسٹیج پر بلند ہوا۔

اس کامیابی نے نہ صرف پاکستان کی کھیلوں کی دنیا میں شناخت کو مزید مضبوط کیا بلکہ نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ایک نیا جذبہ اور حوصلہ بھی پیدا کیا ہے۔

Related Posts