لابوبو گڑیا کی پراسرار چوری کی گتھی سلجھ گئی؛ پولیس نے دو کم عمر لڑکوں کو گرفتار کرلیا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پراسرار مسکراہٹ اور عجیب و غریب روپ کی وجہ سے عالمی شہرت پانے والی لابوبو گڑیا ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہے۔ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر چینو میں پولیس نے دو کم عمر شرپسندوں کو اس وقت گرفتار کر لیا جب وہ 30 ہزار ڈالرز کی اس نایاب گڑیا کو فروخت کرنے کی سازش کر رہے تھے۔

چینو پولیس ڈیپارٹمنٹ نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں بتایا کہ حالیہ دنوں میں لابوبو گڑیا کی چوری کے کئی واقعات منظر عام پر آئے ہیں جن کے بارے میں مقامی لوگوں نے شکایات درج کروائیں۔

تحقیقات سے معلوم ہوا کہ جنوبی کیلیفورنیا کے ایک گودام سے چوری کی گئی اس گڑیا کے پیچھے اسی گودام کے دو کم عمر ملازمین کا ہاتھ تھا۔ یہ دونوں شرپسند اس گڑیا کی غیر معمولی قیمت سے ناجائز فائدہ اٹھانے کے لیے اسے دوبارہ بیچنا چاہتے تھے۔

لابوبو گڑیا آج کل سوشل میڈیا پر اپنی انوکھی بدصورتی اور دلفریب انداز کی بدولت خاصی شہرت رکھتی ہے۔ لوگ اس سے جڑے دلچسپ اور حیران کن قصوں کو سوشل میڈیا پر بڑھ چڑھ کر شیئر کرتے ہیں۔ مگر اس شہرت نے ناصرف شائقین بلکہ چوروں کی نظریں بھی اپنی طرف کھینچ لی ہیں۔

Related Posts