پاکستان کے 78 ویں یومِ آزادی اور معرکہ حق میں کامیابی کی یاد میں اسلام آباد کے جناح گراؤنڈ میں ایک پروقار اور شاندار تقریب منعقد ہو رہی ہے۔ اس عظیم الشان تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر سمیت ملک کی اعلیٰ سول اور عسکری قیادت نے شریک ہیں۔
تقریب میں وفاقی وزرا، قومی اسمبلی کے اراکین اور دوست ممالک کے سفیروں کی موجودگی نے اس موقع کی اہمیت کو مزید دوبالا کیا۔ تقریب میں بڑی تعداد میں شہری بھی شریک ہیں۔
رنگا رنگ پرفارمنسز، قومی ترانوں اور جذبہ حب الوطنی سے بھرپور ماحول نے شرکا کے دلوں میں جوش و ولولہ بھر دیا۔ یہ تقریب پاکستان کی عظیم تاریخ، قربانیوں اور مستقبل کے روشن امکانات کی عکاسی کرتی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








