رباب مسعود پر دوہرا معیار رکھنے کا الزام، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

Rabab Masood under fire over double standards
ONLINE

لاہور: معروف ماڈل اور اداکارہ رباب مسعود ایک مارننگ شو میں مردوں کے بیٹھنے کے انداز پر تبصرہ کرتے ہوئے شدید تنقید کی زد میں آ گئیں۔

رباب مسعود نے پروگرام کے دوران کہا کہ اکثر مرد، چاہے وہ کتنے ہی تعلیم یافتہ یا خوشحال کیوں نہ ہوں، بیٹھتے وقت ایک ٹانگ دوسری پر رکھ لیتے ہیں جس سے پاؤں سیدھا کسی دوسرے شخص کی طرف ہو جاتا ہے۔ ان کے مطابق یہ رویہ غیر مہذب اور بے ادبی کے زمرے میں آتا ہے۔

ناظرین کی توجہ اس جانب گئی کہ وہ خود اسی نشست کے دوران بالکل اسی انداز میں بیٹھی ہوئی تھیں جس پر وہ تنقید کر رہی تھیں۔ اس موقع پر ان کے پہناوے اور اندازِ نشست دونوں کو موضوعِ بحث بنایا گیا۔

Model Rabab Masood’s Advice to Men Backfires

کچھ سوشل میڈیا صارفین نے رائے دی کہ کراس لیگ انداز کسی بھی صورت میں مہذب نہیں لگتا جبکہ بعض نے کہا کہ دوسروں کو آداب کا درس دینے والی خود غیر مناسب نشست اختیار کیے ہوئے تھیں۔

کچھ افراد نے ان کے لباس پر بھی تنقید کی اور کہا کہ خواتین کو ڈھیلے ڈھالے کپڑے پہننے چاہئیں، اگرچہ برقع لازمی نہیں۔

اس صورتحال کے بعد بعض صارفین نے رباب مسعود کو دوہرے معیار رکھنے اور سستی شہرت کے لیے متنازع بیانات دینے کا الزام بھی دیا۔

واضح رہے کہ رباب مسعود 1990 کی دہائی میں فیشن شوز، ٹی وی کمرشلز اور جنید جمشید کے مشہور گانے ہم کیوں چلیں اُس راہ پر سے شہرت حاصل کر چکی ہیں اور آج کل مارننگ شوز میں مستقل مہمان کے طور پر نظر آتی ہیں۔

Related Posts