حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا۔
حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت کو برقرار رکھا گیا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں کمی کی گئی ہے۔
ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 84 پیسے فی لیٹرکی کمی کی گئی ہے۔
قبل ازیں خیال کیا جا رہا تھا کہ حکومت اس بار بھی پیٹرول کی قیمتوں میں بڑے اضافے کی تیاری کر رہی ہے، جبکہ اس بار ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا تھا جو درست نکلا۔
امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت میں 11.50 روپے فی لیٹر تک کی کمی کی جا سکتی ہے۔
نیز خبروں میں بتایا جا رہا تھا کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافے کے پیش نظر 16 اگست سے شروع ہونے والے اگلے پندرہ دن کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 1.40 روپے فی لیٹر اضافے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت میں 11.50 روپے فی لیٹر تک کی کمی کا امکان ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








