عالمی شہرت یافتہ پاپ اسٹار ہیری اسٹائلز کو اپنے لندن کے گھر کے قریب ہیپ اسٹیڈ ہیتھ میں شام کی سیر کے دوران دیکھا گیا، جہاں وہ اینگزائٹی کی دوا “زینیکس” کے پیغام والا نمایاں گرافک ٹی شرٹ پہنے ہوئے تھے۔
31 سالہ گلوکار کا اسٹائلش اور آرام دہ لُک نیلے اوور کوٹ، ڈھیلے ڈینم جینز، سفید اسنیکرز، پیلے ٹوٹ بیگ، براؤن اسپورٹ سن گلاسز اور اویسس بینڈ کے لیام گیلاگر سے مشابہ بکٹ ہیٹ پر مشتمل تھا۔
تاہم اینگزائٹی کی دوا “زینیکس” کے پیغام والا نمایاں گرافک ٹی شرٹ کچھ زیادہ ہی نمایاں ہوگیا اور اس نے ذہنی صحت پر سوال اٹھا دیے اور سوشل میڈیا پر اینگزائٹی ڈسکشن کا باعث بن گیا۔
یہ منظر اس وقت سامنے آیا جب ان کے بیلجین-کانگولی ڈیزائنر کم موپانگیلائی کے ساتھ اٹلی کے حالیہ دورے کی خبریں میڈیا میں زیرِ گردش تھیں۔ برطانوی اخبار دی سن کے مطابق اسٹائلز نے کم کو روم اور ویٹیکن سٹی کی اپنی پسندیدہ جگہیں دکھائیں، جن میں سینٹ پیٹرز باسیلیکا اور شہر کی دلکش گلیاں شامل تھیں۔ ایک ذریعے کا کہنا ہے کہ فن کے لیے اسٹائلز کا شوق کم کے لیے بھی بڑی تحریک کا باعث بنا۔
کم نے انسٹاگرام پر سفر کی یادگار تصویریں شیئر کیں، جن میں ولا فارنیزینا کی مشہور “لاوجیا آف کیوپڈ اینڈ سائیکی” بھی شامل ہے، جو نشاۃ ثانیہ کے دور کی ایک فن پارہ ہے اور ایک کلاسیکی محبت کی کہانی کو اجاگر کرتا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








