نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب تربیتی طیارہ گر گیا تاہم دو پائلٹ محفوظ رہے۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق طیارے میں پائلٹ نوروز اور خاتون ٹرینی پائلٹ عائشہ سوار تھیں تاہم طیارے میں سوار دونوں پائلٹ محفوظ رہے۔
ذرائع نے بتایا کہ تربیتی طیارہ پرائیوٹ ائیرکلب کی ملکیت ہے اور راما گاؤں میں کھیتوں میں ایئرپورٹ کے ٹاور 39 کے قریب گرا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور پائلٹس کو طبی معائنے کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور علاقے کو سیل کرکے جہاز گرنے کی انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








