وہ چھ فریز غذائیں جو بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں بہترین معاون ہیں

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو بزنس انسائیڈر

بلند فشار خون یعنی ہائی بلڈ پریشر کو ’’خاموش قاتل‘‘ کہا جاتا ہے کیونکہ یہ اکثر بغیر علامات ظاہر کیے انسان کو دل کی بیماریوں، فالج، گردوں کے امراض اور بینائی کھونے کے خطرے تک لے جاتا ہے۔ اکثر افراد کو اس کا علم بھی نہیں ہوتا کہ وہ اس مرض میں مبتلا ہیں۔

ماہرین کے مطابق صحت مند خوراک کے ذریعے نہ صرف بلند فشار خون کو قابو میں رکھا جا سکتا ہے بلکہ اس سے بچاؤ بھی ممکن ہے۔ العربیہ کے مطابق تحقیق سے واضح ہوا ہے کہ کم نمک والی غذا، فائبر، نباتاتی پروٹینز، اومیگا تھری، پوٹاشیم اور میگنیشیم سے بھرپور خوراک خون کے دباؤ کو کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔ خوشی کی بات یہ ہے کہ یہ تمام غذائیں منجمد شکل میں بھی بازاروں میں دستیاب ہیں۔

1منجمد پالک

پالک جیسی سبزیاں بلند فشار خون کے مریضوں کے لیے ’’ڈیش ڈائٹ‘‘ کا بنیادی حصہ ہیں۔ ماہر غذائیت کایلا فاریل کے مطابق منجمد سبزیاں اتنی ہی مفید ہیں جتنی تازہ، بلکہ بعض اوقات زیادہ کم لاگت بھی ہیں۔ پالک پوٹائشیم، کیلشیم اور میگنیشیم کے ساتھ ساتھ نائٹریٹ پر مشتمل ہوتی ہے جو بلڈ پریشر کم کرنے میں مددگار ہیں۔

2منجمد بیریز

بلیو بیری اور اسٹرابیری جیسی بیریز کو عین وقت پر جما دینے سے ان کی غذائیت برقرار رہتی ہے۔ یہ اینٹی آکسیڈنٹس، فائبر اور وٹامن سی سے بھرپور ہوتی ہیں جو سوزش کم کرنے اور دل کی صحت بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ان میں موجود ’’انتھوسائننز‘‘ خون کی نالیوں کو نرم اور لچکدار رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔

3منجمد سبز سویا بین

ماہر غذائیت سارہ شلیختر کے مطابق ایڈامامی پروٹین، فائبر، پوٹائشیم اور میگنیشیم سے بھرپور ہے اور سوڈیم کی مقدار کم رکھتا ہے۔ یہ معدنیات مل کر خون کی نالیوں کو پھیلانے اور سوڈیم کے مضر اثرات کو کم کرنے میں مددگار ہیں۔

4منجمد جنگلی سالمن مچھلی

سالمن مچھلی اومیگا تھری فیٹی ایسڈز کا بہترین ذریعہ ہے، جو خون کی نالیوں کی کارکردگی بہتر بناتے اور سوزش کم کرتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ دل کی صحت کے لیے نہایت مفید ہے۔

5منجمد چقندر

چقندر نائٹریٹس سے بھرپور ہے، جنہیں بلڈ پریشر کم کرنے کے لیے خاص طور پر مؤثر سمجھا جاتا ہے۔ کئی تحقیقات میں چقندر کے جوس کو فشار خون میں کمی کے ساتھ جوڑا گیا ہے۔ ماہر غذائیت الیسا نورتھروب کہتی ہیں کہ منجمد چقندر کو جوس، سلاد یا روسٹ کر کے کھانا مفید ہے۔

6 فریز مٹر

ماہر غذائیت پیٹریشیا کولیسہ کے مطابق فریز شدہ مٹر بلند فشار خون کے مریضوں کے لیے ایک آسان اور فوری غذا ہے۔ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ روزانہ صرف ایک کپ مٹر یا دیگر دالیں کھانے سے ہائی بلڈ پریشر کے خطرات میں نمایاں کمی آتی ہے۔ مٹر فائبر سے بھی بھرپور ہیں جو خون کے دباؤ کو بتدریج کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

Related Posts