ملک بھر کی مقامی صرافہ ماررکیٹس میں ایک تولہ سونا 3 لاکھ 56 ہزار 200 روپے پر ٹریڈ کررہا ہے، یہ قیمتیں کل سہہ پہر 3 بجے تک کار آمد رہے گی جس کے بعد آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن سونے کے نئے ریٹس جاری کرے گا۔
گزشتہ روز 16 اگست ہفتہ کو فی تولہ 24 قیراط سونا 900 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 56 ہزار 200 روپے جبکہ 10 گرام 24 قیراط سونا 771 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 5 ہزار 384 روپے کی سطح پر آگیا۔
چاندی کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی کے بعد فی تولہ چاندی 4 ہزار 31 روپے اور 10 گرام چاندی 36 روپے کمی کے بعد 3 ہزار 455 روپے کی سطح پر موجود ہے۔
عالمی منڈی میں بھی قیمتی دھاتوں کا رجحان منفی غالب ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 9 ڈالر کم ہو کر 3 ہزار 335 ڈالر اور چاندی کی فی اونس قیمت صفر اعشاریہ 41 ڈالر کمی کے بعد 37اعشاریہ 98 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔
ماہرین کے مطابق حالیہ کمی ڈالر کی قدر میں استحکام اور عالمی مارکیٹ میں فروخت کے دباؤ کا نتیجہ ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








