کراچی والوں کیا آپ تیار ہیں؟ منگل کو برسے گی موسلا دھار بارش

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

محکمہ موسمیات نے مون سون کے موجودہ موسم کے تحت کراچی اور سندھ کے مختلف علاقوں کے لیے بارشوں کی تازہ پیش گوئی جاری کی ہے۔

کراچی کے مضافاتی علاقوں میں آج ہلکی سے درمیانی بارش متوقع ہے۔ پیر، 18 اگست کو شہر میں درمیانی شدت کی بارش کا امکان ہے جبکہ منگل کو تیز بارش اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کے کئی ادوار ہو سکتے ہیں۔

سندھ کے دیگر شہروں بشمول جیکب آباد، شکارپور، لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ، گھوٹکی، سکھر، کشمور، نوشہرو فیروز، دادو اور جامشورو میں درمیانی سے شدید بارش اور بعض مقامات پر انتہائی شدید بارش کی توقع ہے۔ سجاول، بدین، مٹیاری اور تھرپارکر میں آج سے 19 اگست تک وقفے وقفے سے بارش ہو سکتی ہے۔

بارشوں، تیز ہواؤں اور بجلی گرنے سے روزمرہ زندگی پر اثر پڑ سکتا ہے۔ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے شہری سیلاب کا خطرہ بھی موجود ہے۔ فی الحال گڈو اور سکھر بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ہے جبکہ کوٹری بیراج پر پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔

شدید بارش سے کچے مکانات، بجلی کے کھمبوں، گاڑیوں اور سولر پینلز جیسے کمزور ڈھانچوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ کسانوں کو تجویز دی گئی ہے کہ وہ موسم کی پیش گوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی زرعی سرگرمیوں کا انتظام کریں۔

Related Posts