نیٹ فلکس نے آریان خان کے نئے شو دی باسٹرڈز آف بالی ووڈ کا ٹریلر جاری کیا ہے جس نے قتل و غارت کی ایک منفرد کہانی پیش کر کے شائقین کو حیران کر دیا ہے۔
یوٹیوب پر جاری کردہ ٹریلر کو صرف تین گھنٹوں میں پانچ لاکھ سے زائد صارفین نے دیکھا، جبکہ 36 ہزار سے زیادہ لوگوں نے اسے پسند کیا۔ یوٹیوب پر صارفین کے تبصروں سے پتہ چلتا ہے کہ بہت سے مداح آریان خان میں شاہ رخ خان کی جھلک ڈھونڈ رہے ہیں۔
آریان کی آواز واقعی شاہ رخ خان سے ملتی جلتی ہے لیکن ٹریلر میں انہوں نے اپنے والد سے مختلف انداز میں اداکاری کی کوشش کی ہے جو ان کی انڈسٹری میں کامیابی کی نوید ہو سکتی ہے۔
ماضی میں ابھیشیک بچن نے اپنے والد امیتابھ بچن کی نقل کرنے کی کوشش کی تھی، جسے ہندوستانی شائقین نے زیادہ پسند نہیں کیا تاہم آریان خان کا ٹریلر یہ واضح کرتا ہے کہ وہ فلم سازی کی ایک نئی تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








