سوات میں اسکول ٹیچر نے سینکڑوں بچوں کی جانیں خطرناک سیلابی ریلے سے کیسے بچائیں؟

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو جیو

سوات میں سیلاب سے سرکاری اسکول کی عمارت بھی متاثر ہوئی تاہم پرنسپل نے حاضر دماغی نے سیکڑوں بچوں کی جانیں بچالیں۔

سیلابی ریلا آیا تو اسکول کے پرنسپل نے حاضر دماغی سے کام لے کر اسکول میں موجود 936 بچوں کو فوری طورپر محفوظ مقام پر منتقل کیا۔

خیال رہے کہ پی ڈی ایم اے کے مطابق  سوات کے مختلف علاقوں میں سیلاب اور بارشوں کے باعث 22 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 2  مکانات مکمل طور پر تباہ ہوئے اور 49 مکانات کو جزوی طور پر نقصان پہنچا۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق سیلابی ریلے میں 2 اسکولوں کی عمارتیں بھی بہہ گئیں جبکہ 13 دیگر عمارتوں کو بھی جزوی نقصان پہنچا۔

واضح رہے کہ شدید کلاؤڈ برسٹ اور طوفانی سیلابی ریلے کے نتیجے میں بونیر ڈسٹرکٹ میں چھ سرکاری اسکولوں کی عمارتیں مکمل طور پر بہہ گئی ہیں۔ یہ معلومات ضلعی انتظامیہ کے اعداد و شمار پر مبنی ہیں۔

علاوہ ازیں 401 افراد جاں بحق جبکہ 671 شدید زخمی ہوئے ہیں۔ اس تباہی نے نہ صرف تعلیمی شعبے کو دگرگوں کر دیا بلکہ بنیادی ڈھانچے اور روزگار کو بھی شدید نقصان پہنچایا ہے۔

بحالی اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں، اور آرمی امدادی ٹیموں کی مدد سے ریسکیو آپریشن جاری رکھا گیا ہے۔

Related Posts