ملتان میں سیاستدان کے بگڑے بیٹے کی اسکوٹی کو ٹکر، لڑکی پر سر عام تشدد کی ویڈیو، سوشل میڈیا پر طوفان

تازہ ترین

تازہ ترین

Politician’s Son Hits Girl’s Scooter in Multan; Publicly Assaulted, Viral Video Sparks Outrage
ONLINE

ملتان کے علاقے شیر شاہ روڈ گارڈن ٹاؤن میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں سلمان قریشی کے بیٹے نے لڑکی کی سکوٹی کو ٹکر ماردی اور لڑکی کو سرعام سڑک پر تشدد کا نشانہ بنانا گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق 16 اگست کے روز میاں سلمان قریشی کا بیٹا گاڑی میں جا رہا تھا جبکہ ایک لڑکی اپنی سکوٹی پر ساتھ ساتھ سفر کر رہی تھی۔

View this post on Instagram

A post shared by Daily BBc Newspaper (@roznama.bbcpk)

 

اسی دوران مبینہ طور پر لڑکے نے جان بوجھ کر اسکوٹی کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں لڑکی سڑک پر گر گئی۔ لڑکی نے اٹھ کر اپنا ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے گاڑی پر پتھر ماراجس کے بعد صورتحال کشیدہ ہوگئی۔

اطلاعات کے مطابق اسی دوران ملزم کی والدہ اپنے گھریلو ملازمین کے ہمراہ موقع پر پہنچیں اور لڑکی کے ساتھ بدسلوکی کی۔

چشم دید گواہوں کا کہنا ہے کہ لڑکی مارپیٹ کے بعد زبردستی گاڑی میں بٹھا کر اپنے ڈیرے پر لے جانے کی کوشش بھی کی گئی۔ اس واقعے کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ شہریوں کی بڑی تعداد موقع پر جمع ہوگئی۔

مقامی رہائشیوں نے واقعے کی شدید مذمت کی اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ متاثرہ لڑکی کو انصاف فراہم کیا جائے اور ذمے داران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

Related Posts