وادی نیلم کے علاقے شنڈداس میں ایک المناک واقعہ پیش آیا جہاں سیاحوں کو لے جانے والی ایک پجارو گاڑی گہری کھائی میں گر گئی۔عینی شاہدین نے بتایا کہ یہ گاڑی کیل سے تاؤبٹ کی جانب سفر کر رہی تھی۔
مقامی افراد کے مطابق اس حادثے میں ڈرائیور اور ایک خاتون سمیت پانچ افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک شخص زخمی ہوا۔
ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر اے ڈی ایس ہلمت منتقل کیا گیا تاہم ابھی تک جاں بحق اور زخمی شخص کی شناخت نہیں ہو سکی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








