خبردار کیا تو تھا! آج 18 اگست کو ملک میں سونا کتنا مہنگا، نئی قیمت جانتے ہیں؟

تازہ ترین

تازہ ترین

Gold prices in Pakistan on November 21, 2025
FILE PHOTO

پاکستان میں آج سونے کی قیمت میں گزشتہ کئی روز سے مسلسل کمی کے بعد نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پیر کے روز مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا 1 ہزار 500 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 57 ہزار 700 روپے پر جا پہنچا۔

آل پاکستان صرافہ اینڈ جیولرز سررافہ ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 1 ہزار 286 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 6 ہزار 670 روپے ہو گئی۔

اس سے قبل ہفتے کے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 900 روپے کی کمی دیکھی گئی تھی جس کے بعد قیمت 3 لاکھ 56 ہزار 200 روپے پر آ گئی تھی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 15 ڈالر کے اضافے کے بعد 3 ہزار 350 ڈالر ہو گئی جس میں 20 ڈالر پریمیم بھی شامل ہے۔

چاندی کی قیمت میں کسی قسم کا ردوبدل نہیں ہوا اور فی تولہ ریٹ 4 ہزار 31 روپے پر برقرار رہا۔

ماہرین کے مطابق عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال اور کرنسی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ سونے کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجوہات ہیں جس کا براہِ راست اثر پاکستان کی مقامی مارکیٹ پر بھی پڑ رہا ہے۔

Related Posts