پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں وہ سیلاب متاثرین میں ایک ایک ہزار روپے بانٹتے دکھائی دیتے ہیں۔
یہ ویڈیو سامنے آتے ہی عوامی حلقوں میں شدید ردعمل دیکھنے میں آیا اور صارفین نے وزیراعلیٰ کے اس اقدام کو متاثرین کی مشکلات کا مذاق قرار دیا۔
سوشل میڈیا پر مختلف صارفین نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہزار روپے دینا متاثرین کی توہین کے مترادف ہے۔
ریاستی وسائل لوٹنے کے بعد ایسے تماشے کرنا زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔ وہ جن کے گھر نہ رہے خاندان کے خاندان اجڑ گے یہ نشئی دو دن بعد آکر ان امداد کے منتظر لوگوں کو ایک ایک ہزار دے کر اپنا فرض نبھا گیا ہے۔ pic.twitter.com/UkbDNlAs2U
— Niki Chiri♡ (@cutehunmee) August 18, 2025
ایک صارف نے لکھا کہ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے ان کو چنا، جن کو چنا وہ جانتے ہیں کہ لوگوں کی سوچ کو اور وہ اسی حساب سے کام کر رہا ہے۔ ایک اور صارف نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ اتنے ہی باشعور ہوتے تو اسے چنتے ہی نہ۔
عوامی تبصروں میں یہ پہلو نمایاں رہا کہ اگرچہ سیلاب متاثرین کو فوری مدد کی اشد ضرورت ہے لیکن محض ایک ہزار روپے دینا مسئلے کا حل نہیں بلکہ ایک وقتی دکھاوا ہے۔ کچھ صارفین نے مزید کہا کہ اسی طرزِ حکمرانی پر آئندہ پانچ سال بھی نکال دیے جائیں گے اور عوام کو حقیقی ریلیف نہیں مل سکے گا۔
واضح رہے کہ یہ تصدیق نہیں ہوسکی کہ یہ ویڈیو حالیہ سیلاب کے بعد کی ہے یا ماضی کی تاہم سوشل میڈیا پر سیلاب متاثرین کے زخموں پر نمک پاشی کے کیپشن کے ساتھ ویڈیو شیئر کی جارہی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








