اس کو خرچ کریں یا فریم کروالیں! وزیراعلیٰ گنڈا پور کی سیلاب متاثرین میں ایک ایک ہزار روپے بانٹے کی ویڈیو پر عوام برہم

تازہ ترین

تازہ ترین

Public outrage as CM Gandapur distributes Rs.1,000 to flood victims in viral video
ONLINE

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں وہ سیلاب متاثرین میں ایک ایک ہزار روپے بانٹتے دکھائی دیتے ہیں۔

یہ ویڈیو سامنے آتے ہی عوامی حلقوں میں شدید ردعمل دیکھنے میں آیا اور صارفین نے وزیراعلیٰ کے اس اقدام کو متاثرین کی مشکلات کا مذاق قرار دیا۔

سوشل میڈیا پر مختلف صارفین نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہزار روپے دینا متاثرین کی توہین کے مترادف ہے۔

 

ایک صارف نے لکھا کہ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے ان کو چنا، جن کو چنا وہ جانتے ہیں کہ لوگوں کی سوچ کو اور وہ اسی حساب سے کام کر رہا ہے۔ ایک اور صارف نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ اتنے ہی باشعور ہوتے تو اسے چنتے ہی نہ۔

عوامی تبصروں میں یہ پہلو نمایاں رہا کہ اگرچہ سیلاب متاثرین کو فوری مدد کی اشد ضرورت ہے لیکن محض ایک ہزار روپے دینا مسئلے کا حل نہیں بلکہ ایک وقتی دکھاوا ہے۔ کچھ صارفین نے مزید کہا کہ اسی طرزِ حکمرانی پر آئندہ پانچ سال بھی نکال دیے جائیں گے اور عوام کو حقیقی ریلیف نہیں مل سکے گا۔

واضح رہے کہ یہ تصدیق نہیں ہوسکی کہ یہ ویڈیو حالیہ سیلاب کے بعد کی ہے یا ماضی کی تاہم سوشل میڈیا پر سیلاب متاثرین کے زخموں پر نمک پاشی کے کیپشن کے ساتھ ویڈیو شیئر کی جارہی ہے۔

Related Posts